30 اپریل، 2016، 9:09 AM

ایک منٹ تک بھرپور ورزش بھی بہت مفید

ایک منٹ تک بھرپور ورزش بھی بہت مفید

جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر صرف ایک منٹ تک بھرپور ورزش کرلی جائے تو اس کے مفید اثرات بھی ویسے ہی ہوتے ہیں جس طرح طویل اور باقاعدہ ورزش سے حاصل ہوتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر صرف ایک منٹ تک بھرپور ورزش کرلی جائے تو اس کے مفید اثرات بھی ویسے ہی ہوتے ہیں جس طرح طویل اور باقاعدہ ورزش سے حاصل ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق باقاعدہ ورزش، امراضِ قلب، شوگر، موٹاپے اور دیگر امراض کو کم کرکے زندگی کو خوشگوار بناتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ہفتے میں 150 منٹ تک ورزش ، جاگنگ یا تیز واک صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اور اگر یہ نہ ہوسکے تو ہفتے میں 75 منٹ کی بھرپور ایئروبک ورزش کی جائے تاکہ اس کا ازالہ ہوسکے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چھوٹے وقفوں میں شدید ورزش سے بھی باقاعدہ ورزش جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ اس میں 2 منٹ بدن کو گرم کرنے اور تین منٹ بدن کو ٹھنڈا کرنے 20 سیکنڈ تک سائیکل چلانے کے بھرپور سیشن اور 4 منٹ تک کم شدت سے سائیکل چلانا شامل ہے۔

اس ورزش میں تھوڑے وقفے کے لیے شدید ورزش کی جاتی ہے. اس کے علاوہ ماہرین نے رضاکاروں کو 50 منٹ کی طویل ورزش بھی کرائی اس کے بعد 10 منٹ زیادہ شدید اور 50 منٹ تک کم شدید ورزش کرنے والے رضاکاروں کا جائزہ لیا گیا۔ اگرچہ دونوں گروپ کے دل کی کارکردگی ، سانس لینے، انسولین کی حساسیت اور پٹھوں میں بہتری دیکھی گئی  لیکن صرف 10 منٹ کی ورزش کے بھی وہی فوائد حاصل ہوئے۔ اس بنیاد پر ماہرین کہہ رہے ہیں کہ صرف ایک منٹ کی بھی شدید ورزش جسم پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔

News ID 1863659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha